پردہ کا فلسفہ کیا ہے؟

پردہ کا فلسفہ کیا ہے؟

اسلام تو یہ چاہتا ہے کہ مسلمان مرد اور عورت چین و سکون کے ساته زندگی بسر کریں اور ان کی آنکهیں اور کان غلط کاموں سے محفوظ رہیں۔

بے شک عصر حاضر میں جس کو بعض لوگوں نے عریانی اور جنسی آزادی کا زمانہ قرار دیا ہے، اور مغرب نواز لوگوں نے اس کو عورتوں کی آزادی کا ایک حصہ قرار دیا ہے، لہٰذا ایسے لوگ پردہ کی باتوں کو سن کر منہ بناتے ہیں اور پردہ کو گزشتہ زمانہ کا ایک افسانہ شمار کرتے ہیں!!

بحث اس میں ہے کہ عورتیں اپنے جسم کے مختلف اعضا کی نمائش کے ایک بے انتہا مقابلہ میں جوانوں کی شہوتوں کو بهڑکائیں اور آلودہ مردوں کی ہوس کا شکار بنیں یا یہ مسائل شوہروں سے متعلق ہیں؟!

اسلام کہتا ہے کہ جنسی لذت اور دیکهنے، سننے اور چهونے کی لذت شوہر سے مخصوص ہے اس کے علاوہ دوسرے کے لئے گناہ، آلودگی اور معاشرہ کے لئے ناپاکی کا سبب ہے۔

فلسفہ حجاب کوئی مخفی اور پوشیدہ چیز نہیں ہے، کیونکہ:

1۔ بے پردہ عورتیں معمولاً بناؤ سنگار اور دیگر زرق و برق کے ذریعہ جوانوں کے جذبات کو ابهارتی ہیں جس سے ان کے احساسات بهڑک اٹهتے ہیں اور بعض اوقات نفسیاتی امراض پیدا ہوجاتے ہیں، انسان کے احساسات کتنے ہیجان آور وزن کو برداشت کرسکتے ہیں؟ کیا نفسیاتی ڈاکٹر یہ نہیں کہتے کہ ہمیشہ انسان میں ہیجان سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں؟

ہمیشہ بازاروں اور گلی کوچوں میں عریاں پهر کر احساس کو بهڑکانا؛ کیا آگ سے کهیلنا نہیں ہے؟ اور کیا یہ کام عقلمندی ہے؟!

اسلام تو یہ چاہتا ہے کہ مسلمان مرد اور عورت چین و سکون کے ساته زندگی بسر کریں اور ان کی آنکهیں اور کان غلط کاموں سے محفوظ رہیں اور اس لحاظ سے مطمئن طور پر زندگی بسر کریں، پردہ کا ایک فلسفہ یہ بهی ہے۔

2۔ مستند اور قطعی رپورٹ اس چیز کی گواہی دیتی ہیں کہ دنیا بهر میں جب سے بے پردگی بڑهی ہے اسی وقت سے طلاقوں میں بهی روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کیونکہ "ہر چہ دیدہ بیند دل کند یاد" انسان جس کا عاشق ہوجاتا ہے اس کو حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے لہٰذا انسان ہر روز ایک دلبر کو تلاش کرتا ہے تو دوسرے کو الوداع کہتا ہوا نظر آتا ہے۔

جس معاشرہ میں پردہ پایا جاتا ہے (اور اسلامی دیگر شرائط کی رعایت کی جاتی ہے) اس میں یہ رشتہ صرف میاں بیوی میں ہوتا ہے ان کے احساسات، عشق اور محبت ایک دوسرے کے لئے مخصوص ہوتے ہیں۔

3۔ فحاشی کا اس قدر عام ہوجانا اور ناجائز اولادیں پیدا ہونا؛ بے پردگی کے نتیجہ کا ایک معمولی سا درد ہے، جس کے بارے میں بیان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے!!

فحاشی اور ناجائز اولاد کی پیداوار کی وجہ سے معاشرہ میں ظلم و ستم اور خون خرابہ میں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر اس خطرناک مسئلہ کے پہلو واضح ہوجاتے ہیں۔

4۔ بے پردگی اور عریانی عورت کی عظمت کے زوال کا بهی باعث ہے، اور اس کے شایانِ شان انسانی اقدار فراموش ہوجائیں گے، اور اس کا افتخار صرف اس کی جوانی، خوبصورتی اور نمائش تک محدود ہوکر رہ جائے گا۔

اس طرح سے وہ چند ناپاک فریب کار انسان نما درندوں کی سرکش ہوا و ہوس پوری کرنے کے آلہٴ کار میں بدل جائے گی!

 

ماخذ، شفقنا ویب سائٹ

ای میل کریں