راوی: حجت الاسلام محمد علی انصاری
بعض مرتبہ اندرونی اور بیرونی مفاد پرست عناصر کی جانب سے وسیع پیمانے پر پروپیگنڈا کیا جاتا تها۔ چنانچہ جب امام ؒ بیمار ہو گئے تو ان سے کہا گیا کہ اگر آپ عوام سے ملاقات نہیں کریںگے یا ان کو کوئی پیغام نہیں دیںگے تو عوام یا محاذ پر موجود سپاہی مایوس ہوجائیںگے لیکن امام ؒ فرماتے تهے کہ ’’کیا عوام میری خاطر لڑ رہے ہیں کہ وہ کمزور ہوجائیںگے؟ وہ خدا اور اسلام کی راہ میں جد وجہد کر رہے ہیں اور وہ کبهی بهی متزلزل نہیں ہوں گے۔