امام خمینی(رہ) کے افکار میں کی جانے والی تحقیقات، اسلامی رگ وریشہ کی حامل

امام خمینی(رہ) کے افکار میں کی جانے والی تحقیقات، اسلامی رگ وریشہ کی حامل

امام خمینی(رہ) معمار انقلاب کی حیثیت سے قبل اس کے کہ ایک سیاسی رہبر کے عنوان سے پہچانے جائیں ایک مرجع دینی کی حیثیت رکهتے تهے۔

موسسہ تنظیم ونشر آثار امام(رہ) کے معاون جناب کمساری نے کہا: امام خمینی(رہ) کے افکار میں کی جانے والی تحقیقات، کسی خاص زمانہ سے مخصوص نہیں ہے بلکہ وہ اسلامی رگ وریشہ کی حامل ہے۔

موصوف نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی افکار کبهی بهی کہنگی کا شکار نہیں ہوتے، بیان کرتے ہیں: امام خمینی(رہ) معمار انقلاب کی حیثیت سے قبل اس کے کہ ایک سیاسی رہبر کے عنوان سے پہچانے جائیں ایک مرجع دینی کی حیثیت رکهتے تهے۔ اس جہت سے امام کے افکار میں تحقیقات کی انجام دہی کی ہمیشہ اہمیت تهی اور رہے گی۔

آپ نے اضافہ کیا: اسی سلسلہ میں علمی وتحقیقی کارنامہ، قم میں موجود موسسہ کے شعبہ میں امام خمینی انسائکلوپیڈیا کی صورت انجام پا رہا ہے۔ مختلف ابواب اس میں تحریر کئے جا چکے ہیں اور انشاء اللہ موجودہ سال کے اختتام تک یہ کام مکمل ہوجائے گا۔

اسی طرح آغائے کمساری نے کہا: ہمارے ملک میں ۵۰ فیصد سے زیادہ ایسے جوان ہیں جو امام خمینی(رہ) کی رحلت کے بعد متولد ہوئے اور انہوں نے امام راحل کے اہم کردار کو اپنی نگاہوں سے نہ دیکها، اس لئے امام کی جو تصویر ان کی نگاہوں میں ثبت ہے وہ تاریخی ہے۔

جوان اور نوجوان نسل کے لئے موثر کارکردگی کی ضرورت

موسسہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی(رہ) کے معاون نے اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہم اب تک معمار انقلاب کے سلسلہ میں بہت زیادہ تاثیر رکهنے والی کارکردگی میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں، اضافہ کیا: امام خمینی کے افکار ونظریات سے جوان نسل کو آگاہ کرنے کی خاطر ہمارا عمل کند رہا اور کما حقہ، ہم اس کام کی انجام دہی میں ہمیں ناکامی ملی۔

حجۃ الاسلام کمساری نے اضافہ کیا: امام کے افکار سے آشنا کرنے کا بہترین ذریعہ ثقافتی اور ہنری فعالیت ہے، کیونکہ یہ کسی خاص حد تک محدود نہیں اور اس کی تاثیر دیگر اشیاء سے کہین زیادہ ہے۔

انہوں نے اشارہ کیا کہ سینکڑوں سال سے حادثہ عاشورا کے سلسلہ میں مصائب بیان ہوتے ہیں لیکن کسی ایک مقرر اور خطیب یا صاحب قلم کی بات، مختار نامہ جیسے سیرئل کی طرح سب پر موثر نہ ہو سکی۔


جماران نیوزایجنسی

ای میل کریں