نھج البلاغہ خطبات، خطوظ اور کلمات قصار پر مشتمل ایسا مجموعہ ہے جس میں حکومت کرنے کا طرہقہ اور ایک معاشرے و انسان کی تربیت کا طریقہ بیان کیا گیا ہے تمام حکومتوں میں اور خاص کر اسلامی حکومتوں میں حکام کی زددگی بسر کرنے کا طریقہ عوام کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے حکام کی ذاتی زندگی حکومت اور دینی عقائد پر عام آدمی کے اعتقاد میں اہم کردار کرتی ہے لہذا امیر المومنین علیھم السلام نے ہمیشہ سماج کے سب سے غریب طبقہ کی طرح اپنی زندگی گزاری ہے۔
پير, مئی 27, 2019 04:24
إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِی لَیْلَةِ الْقَدْرِ وَمَا أَدْرَاکَ مَا لَیْلَةُ الْقَدْرِ لَیْلَةُ الْقَدْرِ خَیْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ تَنَزَّلُ الْمَلَائِکَةُ وَالرُّوحُ فِیهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن کُلِّ أَمْرٍ سَلَامٌ هِیَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ
اتوار, مئی 26, 2019 02:00
وزیراعظم عمران خان سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا
هفته, مئی 25, 2019 02:42
امام خمینی (رح) 18 مئی 1979 کی شام کو تہران کے محلے جماران کے ایک گھر میں منتقل ہوے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے با قی آٹھ سال بسر کئے وہیں سے لوگوں کی راہنمائی کرتے تھے لیکن آیۃ اللہ سید مھدی جمارانی اس واقعہ کو بیان کرتے ہوے کہ کس طرح امام خمینی(رح) جماران میں اس گھر تک پہنچے فرماتے ہیں:
هفته, مئی 18, 2019 03:11
خدا وند کا مہمان ہونا ایک ایسی سعادت ہے جو اس مہینے میں اس کے نیک بندوں کو نصیب ہوتی ہے رمضان المبارک کا مہینہ وہ با برکت مہینہ ہے جس میں اس کے نیک بندے اپنے رب کے قریب ہوتے ہٰیں لیکن اس مہینے میں ہمارے کس عمل سے ہمارا رب خوش ہو گا اس بات کو ہمارے لئے جاننا بہت اہم ہے اس مہینے میں ہر کوئی نیک کام کرنے کی کوشش میں رہتا ہے کوئی قرآن مجید کی تلاوت کرتا ہے، کوئی دعا پڑھتا ہے،کوئی سحری میں جگا رہا ہے اور کوئی صدقہ دیتا ہے، اور کوئی دوسروں کوروزہ افطار کرا کر نیک عمل انجام دے رہا ہے۔
بدھ, مئی 15, 2019 04:20
کسی کے بارے میں یہ سوچنا غلط ہے کہ روزہ نہیں رکھتے لیکن افاطاری کے وقت کھانے کے لئے بیٹھ جاتے ہیں اور کھانے کے لئے اپنے آپ کو روزہ دار کی ظاہر کرتے ہیں لیکن ممکن ہے ایک انسان روحانی اور اندرونی کیفیت کی وجہ سے افطار کے دسترخوان پر بیٹھتا ہو ممکن ہے ایک شخص روزہ دار نہ ہو اور رمضان المبارک کی کشتی نجات میں نہ بیٹھا ہو لیکن اگر وہ اپنے دلکے دروازے کو ہلکا سا بھی کھولتا ہے تو ممکن ہے اس کی ہدایت ہو جاے اور وہ بھی اس کشتی نجات کا مسافر بن جاے کیوں کہ اس مبارک مہینے کا ہر لمحہ فرشتوں کی گزرگاہ کا لمحہ ہے۔
منگل, مئی 14, 2019 03:53
اس مہینے اور دوسسرے مہینوں میں بہت زیادہ فرق ہے ہمیں کوشش کرنی چاہیےکہ انشاء اللہ اس مہینے میں شب قدر کی اہمیت کو سمجھ کر پروردگار کی بارگاہ میں دعا کے لئے ہاتھ بلند کرنے چاہیے کیوں کہ اس رات میں قرآن نازل ہوا ہے اور پوری کائنات کی قسمت بھی اسی رات میں لکھی جاتی ہے لہذا یہ رات تمام راتوں سے افضل ہے اس کے علاوہ ہمیں اس مہینے میں دعا اور قرآن کریم کی تلاوت سے اپنے پروردگار سے بہترین رابطہ قائم کرنا چاہیے کیوں کہ یہ دعائیں ہماری روحانی طاقت ہیں جو ہمیں تاریکی سے نکال کر نور کی طرف لے جاتی ہیں ۔
اتوار, مئی 12, 2019 03:34
روزہ ایک عبادت ہے جس کا مطلب صرف گرسنگی اور تشنگی نہیں ہے بلکہ روزے کے کچھ دوسرے شرائط بھی ہیں جن سے روزہ دار کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے روزہ انسان کی شخصیت اور اس کی حیثیت کو بر قرار رکھتا ہے فقھی اصطلاحی میں روزہ کے کچھ خاص احکام ہیں جن کی پابندی ضروری ہے اور ان مبطلات سے پرہیز کرنا ہے جن کو فقھاء نے اپنی اپنی توضیح المسائل میں بیان کیا ہے لہذا جو شخص بالغ ہے اس پر روزہ رکھنا واجب ہے روزہ نہ رکھنے والا مسلمان اپنے خالق کے فرمان کی خلاف ورزی کر کے اپنے پروردگار کے خلاف بغاوت کا اعلان کر رہا ہے۔
هفته, مئی 11, 2019 02:10