ایران میں قتل عام پر امام خمینی(رح) کا رد عمل

ایران میں قتل عام پر امام خمینی(رح) کا رد عمل

درود و سلام ہو یزد اور دوسرے شہر کے مومنین پر جنہوں نے اپنے خون سے تبریز کو زندہ کیا ہے ہم صرف تبریز کے شہداء کا چہم نہیں منا رہے ہم تو پہلوی حکومت کے پچاس سالہ سیاہ دور کا غم منا رہے ہیں ان پچاس سالوں میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا گیا ہے بے گناہ مظلوموں کو جیلوں میں بند کیا گیا افسوس ہیکہ ان پچاس سالوں میں صرف ظلم ہی ہوا ہے ہم ابھی تک ان پچاس سالوں میں ہونے ظلم کا سوگ منا رہے ہیں رضا خان نے برتانیا اور امریکہ کو خوش کرنے کے لئے نہ صرف ایرانی قوم کو جانی نقصان پہنچایا ہے بلکہ رضا خان نے ایرانی عوام کے خون پسینے کی کمائی کو بھی امریکہ اور برتانیا کے حوالہ کر دیا ہے اور ایران کے خزانوں کو خالی کر کےامریکہ اور برتانیا کے خزانوں کو بھر دیا۔

منگل, اپریل 28, 2020 05:36

مزید