حج

کیا طواف نساء صرف مردوں کے ساتھ مختص ہے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 162

سوال: کیا طواف نساء صرف مردوں  کے ساتھ مختص ہے؟

جواب: طواف نساء فقط مردوں  کے ساتھ مختص نہیں  ہے بلکہ خواتین، خنثیٰ، خصی اورممیز بچے کوبھی شامل ہے بنا بر ایں  اگران میں  سے کوئی ایک طواف نساء انجام نہ دے تواس کے لئے عورتیں  حرام ہیں  اور اگرعورت ہو تو اس کے مرد حرام ہیں  بلکہ اگر کسی غیر ممیز بچے کواس کاولی محرم کردے تواحتیاط واجب یہ ہے کہ اسے طوا ف النساء کروائے ۔تاکہ اس کے لئے عورت حلال ہوجائے ۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 162

ای میل کریں