حج

حالت اختیار میں کن اعمال کو عرفات اور مشعر میں قیام اورمناسک منیٰ سے پہلے انجام دینا جائز نہیں ہے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 161

سوال: حالت اختیار میں کن اعمال کو عرفات اور مشعر میں قیام اور مناسک منیٰ سے پہلے انجام دینا جائز نہیں ہے؟

جواب: حالت اختیار میں  ان مذکورہ پانچ اعمال کو عرفات اور مشعر میں  قیام اور مناسک منیٰ سے پہلے انجام دینا جائز نہیں  ہے ۔ البتہ بعض افراد کے لئے پہلے انجام دینا جائز ہے ۔

ا۔  وہ خواتین جنہیں  خوف ہوکہ مکہ واپسی پر حیض یا نفاس دیکھیں  اور طاہر ہونے تک باقی رہنا بھی ممکن نہ ہو۔

۲۔  وہ مرد اورخواتین جو مکہ سے واپسی کے بعد کثرت ازدحام کی وجہ سے طواف نہ کرسکیں یامکہ واپس آنے سے عاجز ہوں۔

۳۔  وہ مریض جومکہ سے واپسی کے بعد ہجوم کی وجہ سے طواف نہ کرسکتے ہوں  یا انہیں اس بات کا خطرہ ہو۔

۴۔  وہ اشخاص جوجانتے ہوں  کہ ذی الحجہ کے آخر تک بھی ان اعمال کوانجام نہیں  دے پائیں  گے ۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 161

ای میل کریں