سوال: رمی جمرہ، قربانی اور سرمنڈوانے یا تقصیر کرنے کے بعد کونسی چیزیں حاجی کے لئے حلال ہوجاتی ہیں؟
جواب: خوشبو اورعورت کے علاوہ وہ ساری چیزیں جو احرام باندھنے سے حرام ہوجاتی ہیں رمی جمرہ، قربانی اور سرمنڈوانے یاتقصیر کرنے کے بعد حلال ہوجائیں گئیں اور بعید نہیں ہے کہ شکار کرنا بھی حلال ہوجائے البتہ حرم کے علاقے میں اس کے تقدس کی وجہ سے چاہے احرام باندھاہو یا نہ، دونوں صورتوں میں شکار کرنا حرام ہے ۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 160