سوال: اگر سہواً تقصیر اور سرمنڈ وانے کو قربانی سے قبل انجام دے تو کیا اعاده واجب ہے؟
جواب: احتیاط واجب یہ ہے کہ تقصیر اورسرمنڈ وانے کوقربانی کے بعد اوراسے رمی جمرہ کے بعد انجام دے ۔ پس اگرسہواً ترتیب کے خلاف انجا م دے تواسے حاصل کرنے کے لئے اعادہ واجب نہیں ہے اوربعید نہیں ہے کہ حکم سے جاہل شخص کوبھول جانے والے شخص کے ساتھ ملحق کیاجائے لیکن اگر اس حکم سے آگاہ ہو اور عمداً ترتیب کاخیال نہ رکھے تواحتیاط واجب یہ ہے کہ اگرممکن ہو تو دوبارہ انجام دے ۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 159