حج

اگر ذبح کرنے کے بعد شک کرے کہ اس میں ساری شرائط ہیں یا نہیں تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟

تحریرالوسیلہ، ج 2، ص 156

سوال: اگرذبح کرنے کے بعد شک کرے کہ اس میں  ساری شرائط ہیں  یا نہیں  تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟

جواب: اگرذبح کرنے کے بعد شک کرے کہ اس میں  ساری شرائط ہیں  یا نہیں  تواس کی پر واہ نہ کرے اوراسی طرح اگرنائب کے کام کے صحیح ہونے میں  شک کرے تب بھی اس پر اعتنا نہ کرے لیکن اگرشک کرے کہ نائب نے قربانی کی ہے یا نہیں  توگمان حاصل ہونا کافی نہیں ہے (بلکہ) علم حاصل کرنا واجب ہے۔ اگرنائب نے ذبح کرنے یاجانور کی صفات میں  ان امور کے برخلاف انجا م دیا جنہیں  شرع نے معین کیا ہے تواگرجانتا تھا اورقصداً یہ کام کیا ہو تو ضامن ہے اوراعادہ واجب ہے لیکن اگرنہیں  جانتا تھا یابھول گیا تھا اوراپنے ارادے سے یہ کام نہ کیا ہوتب اگرنائب نے اپنے کام کی اجرت لی ہو تو بھی ضامن ہے لیکن اگراجرت نہ لی ہو تو ضامن ہونا معلوم نہیں  اوران دونوں  حالتوں میں اعادہ واجب ہے۔

تحریرالوسیلہ، ج 2، ص 156

ای میل کریں