حج

اگر قربانی کیلئے خصی کے علاوہ (کوئی دوسرا) جانور نہ مل سکے تو کیا کیا جائے؟

تحریرالوسیلہ، ج 2، ص 155

سوال: اگر خصی کے علاوہ (کوئی دوسرا) جانور نہ مل سکے تو کیا کیا جائے؟

جواب: اگر خصی کے علاوہ (کوئی دوسرا) جانور نہ مل سکے توبعید نہیں  کہ خصی کافی ہو اگرچہ احوط یہ ہے کہ خصی کی قربانی کے ساتھ اسی سال ذی الحجہ میں  سالم جانور کی قربانی بھی کرے اور اگر (اسی سال) میسر نہ آئے توآئندہ سال قربانی کرے یاناقص جانور کی قربانی کے ساتھ روزے بھی رکھے اگرخصی ہونے کے علاوہ کسی اورنقص والاجانور ملے تو احوط یہ ہے کہ اس کی قربانی کے ساتھ ذی الحجہ کے باقی دنوں  میں سالم جانور کی قربانی بھی کرے اور اگرممکن نہ ہو دوسرے سال (یہ قربانی کرے) اور کامل احتیاط یہ ہے کہ ان دونوں  جانوروں  کی قربانی کے ساتھ روزے بھی رکھے ۔

تحریرالوسیلہ، ج 2، ص 155

ای میل کریں