سوال: رمی کرنے میں کنکریوں کی کیا شرائط ہیں؟
جواب: کنکریوں کے لئے ضروری ہے کہ ان پر حصی کاعنوان صادق آئے۔ پس ریت، پتھر اور ٹھیکری وغیرہ سے رمی کرناصحیح نہیں ہے۔ کنکری کے لئے شرط ہے کہ وہ حرم کی ہو۔ پس اگر حرم سے باہر کی کنکری ہو تو کافی نہ گی (یہ بھی شرط ہے کہ) یہ کنکری ’’بکر‘‘ہو (یعنی) اس سے پہلے اس کے ذریعے رمی نہ کی گئی ہو چاہے کئی سال گزر چکے ہوں، (اوریہ بھی شرط ہے کہ) یہ کنکری مباح ہو پس غصبی کنکری سے یا اسے کنکری سے جسے کسی دوسرے شخص نے اپنے لئے جمع کیا ہو اس شخص کی اجازت کے بغیر رمی کرنا جائز نہیں اور مستحب ہے کہ یہ کنکریاں مشعرالحرام کی ہوں۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 153