سوال: اگر جان بوجھ کر تقصیر نہ کرے اورحج کے لئے احرام باندھ لے تو کیا یہ کام صحیح ہے؟
جواب: اگرجان بوجھ کر تقصیر نہ کرے اورحج کے لئے احرام باندھ لے تواس کاعمرہ باطل ہوجائے گا اورظاہر اً اس کاحج، حج افراد میں بدل جائے گا اوراحوط یہ ہے کہ حج تمام کرنے کے بعد عمرۂ مفردہ (بھی) انجام دے اوردوسرے سال حج (بھی)کرے ۔اگرتقصیر کرنابھول جائے یہاں تک کہ حج کے لئے احرام باندھ لے تواس کاعمر ہ صحیح ہے اورمستحب ہے کہ ایک گوسفند فدیہ میں دے بلکہ یہ فدیہ دینا احوط ہے ۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 147