حج

کیا نماز طواف ہرجگہ پڑھ سکتے ہیں؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 142

سوال: کیا نماز طواف ہرجگہ پڑھ سکتے ہیں؟

جواب: نماز طواف مقام ابراہیم کے پاس پڑھنا واجب ہے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ یہ نماز مقام ابراہیم کے پیچھے پڑھی جائے اور مقام ابراہیم سے جتنا قریب ہو اتنی ہی فضیلت رکھتا ہے لیکن اس طرح نہیں  کہ لوگوں  کیلئے رکاوٹ بنے اور اگر ازدحام کی وجہ سے مقام ابراہیم کے پیچھے نماز پڑھنے سے معذور ہو تو مقام ابراہیم کے نزدیک دائیں یا بائیں  طرف نماز پڑھے اور اگر مقام ابراہیم کے پاس نماز پڑھنا اس کیلئے ممکن نہ ہو تو پیچھے اور اطراف میں  سے مقام ابراہیم سے نزدیک ترین جگہ کا انتخاب کرے اور فاصلہ برابر ہونے کی صورت میں  مقام ابراہیم کے پیچھے نماز پڑھے اور اگر (دائیں  اور بائیں )دونوں  طرف کا فاصلہ کی نسبت مقام ابراہیم سے قریب ہو لیکن ان میں  سے کسی جگہ پر بھی مقام ابراہیم کے پاس ہونا صادق نہ آئے تو پیچھے نماز پڑھنے پر اکتفاء کرنا بعید نہیں  ہے لیکن احوط یہ ہے کہ (دائیں،  بائیں ) دونوں  طرفوں  میں  سے نزدیک ترین جگہ کا خیال رکھتے ہوئے ایک اور نماز بھی پڑھ لی جائے اور احتیاط یہ ہے کہ امکان کی صورت میں  مقام ابراہیم کے پیچھے نماز کا اعادہ کرے بشرطیکہ اس نماز کو پڑھنے کے بعد سعی کیلئے وقت تنگ ہونے تک تمکن حاصل ہو جا ئے ۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 142

ای میل کریں