حج

کیا طواف کے دوران چہرے کو سامنے رکھنا واجب ہے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 141

سوال: کیا طواف کے دوران چہرے کو سامنے رکھنا واجب ہے؟

جواب: طواف کے دوران چہرے کو سامنے رکھنا واجب نہیں  ہے بلکہ چہرے کو دائیں، بائیں  یا پیچھے موڑنا جائز ہے اور جائز ہے کہ طواف کو چھوڑ دیا جائے اور کعبہ کا بوسہ لے لیا جائے اور پھر دوبارہ آکر طواف کو مکمل کیا جائے جیسا کہ طواف کے دوران اس قدر بیٹھنا اور لیٹنا (بھی) جائز ہے جو عرفی موالات کو نقصان نہ پہنچا اور اگر نقصان پہنچا تا ہو تو پھر احوط یہ ہے کہ طواف مکمل کرے اور اعادہ (بھی) کرے ۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 141

ای میل کریں