سوال: اگر طواف مکمل کرنے کے بعد کسی اورکام میں مشغول ہونے کے بعد طواف کے چکر زیادہ ہوجانے میں شک کرے تو کیا اس کا طواف باطل ہے؟
جواب: اگر طواف مکمل کرنے کے بعد کسی اورکام میں مشغول ہونے کے بعد طواف کے چکر زیادہ ہوجانے میں شک کرے تواس کی پرواہ نہ کرے اورصحیح ہونے پر بنارکھے اور اگر چکروں کی تعداد کم ہونے کے بارے شک کرے توبھی اسی طرح ہے (یعنی اس شک کی پرواہ نہ کرے مگر) اس میں اشکال ہے۔ لہذا احتیاط ترک نہیں کرنی چا ہئے اور اگر طواف کے بعد اس کے صحیح ہونے میں اس لحاظ سے شک کرے کہ کسی شرط کے نہ ہونے کے ساتھ یاکسی رکاوٹ کے موجود ہونے کی صورت میں طواف کیاہے توصحیح پر بنارکھے حتیٰ اگریہ شک کمی وزیادتی کے بغیر سات چکر مکمل کرنے کے یقین کے بعد کسی اورکام میں مشغول ہونے سے پہلے عارض کیوں نہ ہوا ہو ۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 140