حج

حج کے دوران، زیر سایہ ہونے سے کیا مراد ہے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 130

سوال: حج کے دوران، زیر سایہ ہونے سے کیا مراد ہے؟

جواب: زیر سایہ ہونے کے حکم میں  فرق نہیں ہے کہ وہ (حاجی) ایسے محمل میں  ہو جس کے اوپر سایہ بان ہوتا ہے اوروہ اس کے سر پر سایہ ہونے کا باعث بنتا ہویا یہ کہ وہ ایسی بس یا ریل گاڑی یا ہوائی جہاز یا بحری جہاز وغیرہ میں ہوجس کی چھت ہے اوروہ اس کے سر پر سایہ ہونے کا باعث ہے اور احتیاط یہ ہے کہ کسی ایسی چیز سے (بھی سایہ) نہ کرے جواس کے سر کے اوپر نہیں  ہے جیسے محمل کے کنارے چلنا یا بحری جہاز کی دیوار کے ساتھ بیٹھنا اوران کے ذریعے سایہ کرنا اگرچہ اس کا جائز ہونا قوت سے خالی نہیں ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 130

ای میل کریں