حج

احرام کی حالت میں، اپنے سر کو چھپانے کا کفارہ کیا ہے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 129

سوال: احرام کی حالت میں، اپنے سر کو چھپانے کا کفارہ کیا ہے؟

جواب: کسی بھی طریقہ سے اپنے سر کو چھپانے کا کفارہ ایک گوسفند ہے اورسر کے بعض حصے کو چھپانے کا (کفارہ بھی) بنا بر احوط یہی ہے اوراحتیاط یہ ہے کہ سر چھپانے کے عمل کے تکرار کی وجہ سے کفارہ بھی تکرار کرناہوگااگرچہ تکرار کاواجب نہ ہونا بعید نہیں حتیٰ جب دومرتبہ یہ فعل انجام دینے کے درمیان کفارہ ادا بھی کردیا ہو اگرچہ اس صورت میں  احتیاط کرنا بہت زیادہ مطلوب ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 129

ای میل کریں