سوال: احرام کی حالت میں حرامات میں سے، مرد کا ہراس چیز سے جو سر کو ڈھانپ دیتی ہے اور اپنے سر کو چھپانے سے کیا مراد ہے ؟
جواب: مرد کا ہراس چیز سے جو سر کو ڈھانپ دیتی ہے اپنے سر کو چھپانا حرام ہے حتیٰ بنابر احتیاط خشک گھاس، مہندی، گیلی مٹی وغیرہ (سے بھی سرنہ چھپائے) بلکہ احتیاط یہ ہے کہ اپنے سر پرکوئی ایسی چیزنہ رکھے جواس کے سر کو ڈھانپ دے اورسر کا بعض حصہ تمام سر کے حکم میں ہے بظاہر کان سر میں شامل ہیں لہذا انہیں چھپانا جائز نہیں اور پانی کے مشکیزہ کا تسمہ اورسر میں درد کی وجہ سے باندھا جانے والا رومال اس حکم سے مستثنیٰ ہے ۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 129