حج

حالت احرام میں سلا ہوا کپڑا پہننے کا کفارہ کیا ہے؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 125

سوال: حالت احرام میں سلا ہوا کپڑا پہننے کا کفارہ کیا ہے؟

جواب: سلا ہوا کپڑا پہننے کا کفارہ ایک گوسفند ہے ۔پس اگرایک سے زیادہ کپڑے پہن لے تو ہرایک کے بدلے ایک گوسفند دینا ہوگی اور اگر کچھ کپڑوں  کو دوسروں  کے اندر رکھ دے اور اس کو ایک ہی دفعہ پہن لے تو بنا بر احوط ہرایک کے لئے کفارہ دے اور اگرمختلف کپڑے پہننے پر مجبور ہو تو ایسی کرنا جائز ہے (لیکن) کفارہ ساقط نہیں ہوگا۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 125

ای میل کریں