سوال: کیا احرام کے دو کپڑے، ریشمی کپڑے یا حرام گوشت جانور کے کپڑوں سے ہوسکتا ہے؟
جواب: احرام کے دوکپڑوں میں یہ شرط ہے کہ وہ ایسا کپڑا ہوجس میں نماز پڑھنا صحیح ہو۔پس ریشمی کپڑے، حرام گوشت جانور کی کھال، غصبی اورایسے نجس کپڑے جس کی نجاست نماز میں معاف نہیں کی گئی سے احرام باندھنا جائز نہیں بلکہ احتیاطاً خواتین کے لیے بھی خالص ریشمی کپڑے سے احرام باندھنا جائز نہیں بلکہ خواتین کے لئے احتیاط یہ ہے کہ احرام (کے زمانے) کے آخر تک خالص ریشمی لباس نہ پہنیں۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 120