حج

جب حاجی کوئی ایسا فعل انجام دے جو کفارے کا باعث ہوتا ہے اور شک کرے کہ آیا یہ کام لبیک کہنے کے بعد کیا تھا کہ جس کی وجہ سے اس پر کفارہ واجب ہوجائے گا یا لبیک کہنے سے پہلے تو کیا کفارے کا باعث ہوگیا ہے؟

سوال: جب حاجی کوئی ایسا فعل انجام دے جو کفارے کا باعث ہوتا ہے اور شک کرے کہ آیا یہ کام لبیک کہنے کے بعد کیا تھا کہ جس کی وجہ سے اس پر کفارہ واجب ہوجائے گا یا لبیک کہنے سے پہلے تو کیا کفارے کا باعث ہوگیا ہے؟

جواب: جب کوئی ایسا فعل انجام دے جو کفارے کا باعث ہوتا ہے اور شک کرے کہ آیا یہ کام لبیک کہنے کے بعد کیا تھا کہ جس کی وجہ سے اس پر کفارہ واجب ہوجائے گا یا لبیک کہنے سے پہلے تواس پر کفارہ واجب نہیں  ہوگا(اس حکم میں )اس سے فرق نہیں  پڑے گاکہ دونوں  اعمال کی انجام دہی کی تاریخ معلوم نہ ہویادونوں  میں  سے کسی ایک کی تاریخ معلوم نہ ہو۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 119

ای میل کریں