اگر حاجی نیت کے وقت تلبیہ کہنا بھول جائے تو کیا اسے واپس میقات جانا ہوگا؟

اگر حاجی نیت کے وقت تلبیہ کہنا بھول جائے تو کیا اسے واپس میقات جانا ہوگا؟

سوال: اگر حاجی نیت کے وقت تلبیہ کہنا بھول جائے تو کیا اسے واپس میقات جانا ہوگا؟

جواب: اگرلبیک کے صیغے کہنا بھول جائے توا س کے ازالے کے لئے میقات واپس جانا واجب ہے اور اگر واپس جانا ممکن نہ ہوتواس پر بنابر احوط ۔ اگربنابراقویٰ نہ ہو۔وہ احکام جاری ہوں  گے جس کی تفصیل احرام باندھنے کی فراموشی کے باب میں  گزر چکی ہے اوراگرتلبیہ سے پہلے کوئی ایسا عمل انجام دے جومحرم کے لئے کفارہ کاباعث ہوتا ہے تواس صورت میں  اس پر کفارہ واجب نہیں  ہوگا کیونکہ لبیک کے صیغے کہے بغیر احرام منعقد ہی نہیں  ہوتا۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 118

ای میل کریں