سوال: کیا تلبیات اربعہ کو عربی قواعد کے مطابق ادائیگی کا لحاظ کرتے ہوئے صحیح طریقے سے انجام دینا واجب ہے؟
جواب: اس عمل کوعربی قواعد کے مطابق کلمات کی ادائیگی کالحاظ کرتے ہوئے صحیح طریقے سے انجام دینا واجب ہے ۔پس صحیح ادائیگی کی قدرت رکھنے کی صورت میں غلط ادا کرنا کافی نہیں ہے چاہے (یہ قدرت) تلقین کے ذریعے حاصل ہوئی ہویاکسی کے صحیح کروانے کی وجہ سے صحیح ادائیگی کی قدرت نہ ہونے کی صورت میں احتیاط یہ ہے کہ جتنا ممکن ہواس عمل کوانجام دینے کے ساتھ اپنی زبان میں اس کاترجمہ بھی ادا کرے اوربہتر یہ ہے کہ اس کے علاوہ نائب بھی بنائے اوراصل (عربی کلمات) کی ادائیگی کی قدرت رکھنے کی صورت میں ترجمہ صحیح نہیں ہے اورگونگا شخص اپنی زبان کی حرکت کے ساتھ انگلی کے ذریعے ان کلمات کی طرف اشارہ کرے گااوربہتر یہ ہے کہ اس کے علاوہ نائب بھی بنائے اورغیرممیز بچے کی طرف سے لبیک کہا جائے گا۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 118