حج

ذکر شده مقیاتوں کے علاوہ، کیا کوئی اور میقات ہیں؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 113

سوال: ذکرشده مقیاتوں کے علاوہ، کیا کوئی اور میقات ہیں؟

جواب: میقات میں  سے جوبیان ہوئے ہیں  وہ عمرہ کے لئے میقات ہیں اور ان کے علاوہ کچھ اور میقات بھی ہیں:

اول:  مکہ معظمہ، اور یہ حج تمتع کے لئے میقات ہے۔

دوم :  وویرۃ الاہل، یعنی گھر اور یہ اس کے لئے ہے جس کا گھر مکہ کی طرف میقات کے بعد واقع ہو بلکہ مکہ کے باشندوں کامیقات یہی ہے

سوم : ادنی ٰالحل، اور یہ ہر عمرہ ٔمفردہ کے لئے (میقات) ہے چاہے یہ عمرہ حج قران یا افراد کے بعد ہویا نہ ہو

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 113

ای میل کریں