کیا مجنب، حائض اور نفساء اسی حالت میں مسجد میں احرام باندھ سکتے ہیں؟

کیا مجنب، حائض اور نفساء اسی حالت میں مسجد میں احرام باندھ سکتے ہیں؟

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 112

سوال: کیا مجنب، حائض اور نفساء اسی حالت میں مسجد میں احرام باندھ سکتے ہیں؟

جواب: مجنب، حائض اورنفساء کے لئے(اس طرح) مسجد سے گزرتے ہوئی احرام باندھنا جائز ہے جو مسجد میں  ٹھہرنے کا باعث نہ بنے بلکہ ان حالات میں ایسا ہی کرنا ان پر واجب ہے اور اگر (مسجد میں) ٹھہرے بغیر چارہ نہ ہو تو مجنب پانی نہ ہونے یااس کے استعمال سے معذور ہونے کی صورت میں  (مسجد میں) داخل ہونے کے لئے تیمم کرے گا اور (پھر) مسجد میں  احرام باندھے گا اور یہی حکم (خون سے)  پاک ہونے کے بعد (اورغسل سے پہلے ) حائض اور نفساء کے لئے ہے ،لیکن (خون سے) پاک ہونے سے پہلے اگرممکن نہ ہو کہ اپنی پاکی تک انتظار کریں  تواحتیاط یہ ہے کہ مسجد کے باہر کسی نزدیک جگہ سے احرام باندھیں اور جحفہ  یا اس کے محاذی مقام سے احرام کی تجدید کریں۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 112

ای میل کریں