خمس

کیا مستحق کے لئے جائزہے کہ خمس کے حساب میں سے لے کر اسے مالک کو واپس کردے؟

تحریر الوسیلة، ج 2، ص 67

سوال: کیا مستحق کے لئے جائزہے کہ خمس کے حساب میں  سے لے کر اسے مالک کو واپس کردے؟

جواب: مستحق کے لئے جائز نہیں کہ خمس کے حساب میں  سے لے کر اسے مالک کو واپس کردے مگر بعض حالات میں  مثلاً یہ کہ بہت زیادہ مقروض ہو اور وہ اس کی ادائیگی پر قادر نہ ہواس طرح سے کہ وہ اتنی تنگدستی اورسختی میں  ہوکہ اس کے خاتمے کی امید نہ ہو اور وہ چاہتا ہوکہ اپنی ذمہ داری کواداکردے ۔پس اس صورت میں خمس میں  سے واپس کردینے میں  کوئی حرج نہیں ۔

تحریر الوسیلة، ج 2، ص 67

ای میل کریں