خمس

جو شخص سید ہونے کا دعویٰ کرتا ہو کیا اس کے فقط دعویٰ سے اس کی تصدیق کی جائے گی؟

تحریر الوسیلة، ج 2، ص 65

سوال: جو شخص سید ہونے کا دعویٰ کرتا ہو کیا اس کے فقط دعویٰ سے اس کی تصدیق کی جائے گی؟

جواب: جوشخص سید ہونے کادعویٰ کرتاہواس کے فقط دعویٰ سے اس کی تصدیق نہیں  کی جائے گی۔البتہ اپنے شہر میں  وہ سید ہونے کے لحاظ سے مشہور ومعروف ہواورکوئی اس کاانکار بھی نہ کرتاہوتوایسی صورت میں  اس کے سید ہونے کے ثبوت کے لئے کافی ہے ۔جوشخص مجہول الحال ہواوراس کی عدالت ثابت ہوگئی ہوتواسے خمس کی ادائیگی کوئی حیلہ اختیار کیاجاسکتا ہے اس طرح سے اسے خمس دیاجائے اوراس کومستحق تک پہنچانے کے لئے وکیل بنایا جائے اب وہ مستحق کوئی بھی ہوچاہے لینے والا ہی کیوں  نہ ہولیکن بہتر یہ ہے کہ اس طرح کا کوئی حیلہ اختیار نہ کیاجائے ۔

تحریر الوسیلة، ج 2، ص 65

ای میل کریں