سوال: کیا مستحقین خمس کے لئے ایمان یا عدالت شرط ہے؟
جواب: تمام مستحقین خمس کے لئے ایمان یاجوکچھ ایمان کے حکم میں ہونا شرط ہے اورصحیح ترقول کی بناپر عدالت شرط نہیں ہے اوراحتیاط یہ ہے کہ جوکھلے بند وں گناہاں کبیرہ کاارتکاب کرتاہے اسے خمس نہ دیاجائے ، بلکہ اگراسے خمس کی ادائیگی گناہ اورسرکشی میں معاونت اوربرائی پر ابھارنے کاسبب ہواوراسے خمس کی عدم ادائیگی ان کاموں سے روکنے کا باعث ہوتواقویٰ کی بناپر اسے خمس اداکرنا جائز نہیں ہے اوربہتر یہ ہے کہ افراد میں ترجیحات کومدنظر رکھاجائے ۔
تحریر الوسیلة، ج 2، ص 65