سوال: اگر جواہرات کو سمندر میں سے غوطہ لگاکر نکالنے کی بجائے بعض آلات کی مدد سے نکالا جائے تو اس کا حکم کیا ہے؟
جواب: اگر جواہرات کو سمندر میں سے غوطہ لگاکر نکالنے کی بجائے بعض آلات کی مدد سے نکالا جائے توبنابراحوط اس کابھی غوطہ کاحکم ہوگا۔لیکن جواہرات خودبخود ساحل پرآجانے کی صورت یاپانی پرابھر آنے کی صورت میں غوطے کے بغیر حاصل ہوں تویہ کسی آمدنی میں شامل ہوں گے نہ کہ غوطے کے حکم میں ،بشرطیکہ حاصل کرنے والے کایہی کام ہو۔لہذااس میں سے سال بھر کے اخراجات کومنہا کرناہوگااوراس میں نصاب نہیں ہوگا۔اگرکوئی اتفاقیہ طور پر حاصل کرلے تویہ مطلق فائدے کے حکم ہوں گے جس کی وضاحت بعد از اں کی جائے گی۔
تحریر الوسیلة، ج 2، ص 54