کن چیزوں پر خمس واجب ہے؟

کن چیزوں پر خمس واجب ہے؟

سات چیزوں پر خمس واجب ہے...

سوال:کن چیزوں پر خمس واجب ہے؟

جواب: سات چیزوں  پر خمس واجب ہے:

اول:  جو کچھ اہل حرب سے زبردستی بلکہ چوری اور فریب سے بھی بطور غنیمت لیاجائے

دوم :  معدن اوراس میں  معیار عرف ہے

سوم :  خزانہ اوراس کی تشخیص کے لئے عرف معیار ہے

چہارم : غوطے کے ذریعے حاصل کی گئی چیز ،موتی ،مونگے اوران کی طرح کے جواہر کہ جنہیں   عام طور پر غوطے کے ذریعے نکالا جاتاہے اگر انہیں  یونہی نکالا جائے

پنجم :  اپنے اوراہل وعیال کے سالانہ اخراجات سے بچت

ششم :  وہ زمین جو ذمی کافر مسلمان سے خریدلے پس اس کا خمس ذمی پر واجب ہے

ہفتم :  وہ حلال کہ جوحرام سے مخلوط ہوجائے اوراس کے مالک کابالکل پتہ نہ چلے

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 52

ای میل کریں