سوال: وقت وجوب فطرہ کب ہے؟
جواب: زکات فطرہ واجب ہونے کاوقت شب عید شروع ہوجانے سے ہے اوراس کی ادائیگی کاوقت روز عید کے ظہر تک باقی رہتا ہے اورافضل بلکہ احوط یہ ہے کہ اس کی ادائیگی کوعید کے روز تک مؤخر کرے (اورعید کے روز اداکرے ) ۔اگرکوئی نماز عید پڑھے وہ قبل ازنماز عید اس کی ادائیگی کی احتیاط ترک نہ کرے ۔اگر اس کی ادائیگی کاوقت گزرجائے اوراس نے مال فطر ہ جدا کررکھا ہوتواسے مستحق کودیدے اوراگر اس نے جدا نہ کر رکھا ہو تو احتیا ط یہ ہے کہ زکا ت ساقط نہیں ہوتی بلکہ اسے ادا وقضاء کی نیت کے بغیر قصد قربت سے اداکردے ۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 48