سوال: زکات کے مصارف میں، فی سبیل اللہ سے کیا مراد ہے؟
جواب: بعید نہیں ہے کہ سبیل اللہ سے مراد اسلام اور مسلمانوں کاعام مفاد ہو جیسے پل بنانا ،راستوں اور سٹرکوں کی تعمیر اورمرمت اورہرایسا کام کے جس کے ذریعے شعائر کی تعظیم ہوتی ہواور اسلا م کوسربلند ی نصیب ہویا اس کے ذریعے اسلام خطوں سے فتنہ وفساد دور ہویا اس سے مسلمانوں کے دوگروہوں کوفتنہ وفساد سے بچایا جاسکے اوراسی طرح کے دیگر موارد اوراس سے مراد فقط ایسے کام نہیں جوفقط تقرب الٰہی کوموجب ہوں جیسے میاں بیوی اورباپ بیٹے کے درمیان صلح کروانا ۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 35