زکات

زکات کے مصارف میں، فی الرقاب سے کیا مراد ہے؟

سوال: زکات کے مصارف میں، فی الرقاب سے کیا مراد ہے؟

جواب: یہ ایسے غلام ہیں کہ جنہوں  نے اپنے مالک سے قراد اد کی ہو (کہ وہ ایک خاص رقم ادا کرکے آزاد ہوجائیں  گے) لیکن وہ اس قرارداد کے مال کی ادائیگی سے عاجز ہوں  اسی طرح سے وہ غلام کہ جو شدت اورسختی کی زندگی بسر کررہے ہوں  بلکہ ہرطرح کے غلام کی آزادی کے لئے مال زکات صرف کیاجاسکتا ہے چاہے ان مین زکات کامستحق موجود ہویانہ ہو۔لہذا یہ صنف ہرطرح کے غلاموں  کی آزادی پر محیط ہے ۔لیکن ایسے غلام کے جن پر ’’عبد مکاتب ‘‘کی اصطلاح صادق آئے ان کے لئے عاجز ہونے کی مذکورہ شرط ضروری ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 34

ای میل کریں