زکات

اگر کوئی شخص علم حاصل کرنے میں مشغول ہو اور کام کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو تو کیا زکات لے سکتا ہے؟

سوال: اگر کوئی شخص علم حاصل کرنے میں مشغول ہو اور کام کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو تو کیا زکات لے سکتا ہے؟

جواب: اگر کوئی شخص علم حاصل کرنے میں مشغول ہو اور ایسے کام کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہوکہ جو اس کی شان کے مطابق ہو تو اس صورت میں  اس کے لئے سبیل اللہ کے حصے میں سے زکات لیناجائز ہے۔بشرطیکہ وہ کام اس کے تحصیل علم میں  مانع ہویا اس کی سستی کاسبب بنے ،چاہے اس پر تحصیل علم واجب عینی ہویاواجب کفائی یا یہ کہ مستحب ہو۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 32

ای میل کریں