زکات

کیا فقیر کو ایک سال سے زیادہ کے مخارج دیے جائیں؟

سوال: کیا فقیر کو ایک سال سے زیادہ کے مخارج دیے جائیں؟

جواب: احتیاط یہ ہے کہ فقیر کو ایک سال سے زیادہ کے مخارج نہ دیے جائیں  ،جیساکہ فقیر کے لئے بھی احتیاط یہی ہے کہ وہ سال سے زیادہ مخارج نہ لے،نیز یہ بھی احتیاط ہے کہ کاسب کہ جس کا منافع سا ل بھر کے لئے کافی نہ ہوصاحب ملک کہ جس کی پیداوار سال کے پوری نہ ہوتی ہواورتاجر کہ جس کے خرچ کومنافع پورا نہ کرتا ہوتودوسر و ں  کے لئے انہیں  زکات دینے میں  اورخود ان کے لئے زکات لینے میں  ان (کے مخارج) کی کمی کوملحوظ رکھا جائے گا۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 31

ای میل کریں