شہداء کی تصاویر پر امام خمینی(رح) کا کیا رد عمل تھا؟
کبھی کبھی انسان ایسے دلکش مناظر کو دیکھتا ہے کہ ان خوبصورت مناظر کو کیا کہا جائے اس وقت میں اپنے سامنے شہداء کی تصویریں دیکھ رہا ہوں اور اس طرف خوبصور الفاظ میں لکھا ہوا ہے کہ شہداء دیزفل کے اہل خانہ تشریف فرما ہیں جب کہ ہماری اس مجلس میں کچھ خرم آباد کے معزز قبائل اور خرم آباد کے لوگوں سے آئے ہوئے مہمان بھی موجود ہیں میں دیکھ رہا ہوں کے تہران کے ننھے منوں نے بھی اپنے وجود سے ہماری اس مجلس مزین کیا ہوا ہے اب میں ان حسین مناظر کو دیکھ کر کیا کہوں اس دنیا میں انسان جس مقام پر بھی پہنچ جائے چاہیے وہ انبیاء اور اولیا کا مقام ہو ہر وقت آزمائش میں ہے۔