زکات

شروط زکات میں، ملکیت کی کیا تفصیل ہے؟

ہبہ شدہ شے اورقرض پر زکات نہیں ہے

سوال:  شروط زکات میں، ملکیت کی کیا تفصیل ہے؟

جواب:  ہبہ شدہ شے اورقرض پر زکات نہیں  ہے مگر یہ کہ ہبہ کی جانے والی چیز اورقرض ہاتھ میں  آجائے ،اسی طرح وصیّت شدہ مال میں  بھی (زکات نہیں ہے)مگر یہ کہ وصیّت کرنے والا مرجائے اوراس وصیّت کوقبول کرلیاجائے۔کیونکہ ملکیت کے تحقق میں  اس شخص کاقبول کرنا اقویٰ کی بناپر معتبر ہے کہ جس کے لئے وصیّت کی گئی ہو۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 5

ای میل کریں