سوال: کیا دو مسجدوں میں ایک اعتکاف کا ہونا جائز ہے؟
جواب: ایک اعتکاف کو لازمی طور پر ایک ہی مسجد میں ہونا چاہئے لہٰذا دو مسجدوں میں ایک اعتکاف کا ہونا جائز نہیں ہے اگر چہ وہ دونوں آپس میں متصل ہوں ہاں البتّہ ایک مسجد شمار ہوں تو ٹھیک ہے لیکن اگر کسی نے ایک جگہ اعتکاف کی نیّت کرلی ہو اور اب وہاں اسے پورا کرنا خوف اور مسجد کے گرنے و غیرہ کی وجہ سے ممکن نہ ہو تو اعتکاف باطل ہوجائے گا اور کافی نہیں ہے کہ وہ اسے کسی اور جامع مسجد میں مکمل کرے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 339