اعتکاف

اعتکاف صحیح ہونے کی شرائط میں سے اجازت سے کیا مراد ہے؟

جیسے مستاجر سے اجیر خاص کا اجازت لینا اگر ان کے درمیان قرار داد اسی طرح کی ہو کہ مستاجر منفعت اعتکاف کا مالک ہو

سوال:  اعتکاف صحیح ہونے کی شرائط میں سے اجازت سے کیا مراد ہے؟

جواب:  جیسے مستاجر سے اجیر خاص کا اجازت لینا اگر ان کے درمیان قرار داد اسی طرح کی ہو کہ مستاجر منفعت اعتکاف کا مالک ہو ورنہ اس کی اجازت کی حیثیت معلوم نہ ہوگی بلکہ بعض صورتوں  میں  تو اس کا معتبر نہ ہونا معلوم ہے۔ اسی طرح شوہر سے بیوی کا اجازت لینا اگر اعتکاف میں  بیٹھنا شوہر کے حق کے منافی ہو، اگر چہ محل اشکال ہے لیکن احتیاط کی بناء پر شوہر کی اجازت کے ملحوظ نظر رکھنے کو ترک نہیں  ہونا چاہئے۔ اسی طرح اولاد کا ماں  باپ سے اجازت لینا اگر انکی اذیت کا باعث ہو ورنہ ان کی اجازت معتبر نہیں  ہے اگر چہ احتیاط مستحب ہے۔

 

تحریر الوسیلہ، ج1، ص 338

ای میل کریں