اعتکاف

اعتکاف صحیح ہونے کی شرائط میں سے نیت سے کیا مراد ہے؟

اس میں اعتکاف کو معین کرنے کے بعد قصد قربت و اخلاص کے علاوہ کوئی چیز معتبر نہیں

سوال:  اعتکاف صحیح ہونے کی شرائط میں سے نیت سے کیا مراد ہے؟

جواب: اس میں  اعتکاف کو معین کرنے کے بعد قصد قربت و اخلاص کے علاوہ کوئی چیز معتبر نہیں  اور اعتکاف کی نیّت میں  واجب یا مستحب ہونے کا قصد ضروری نہیں  یعنی دیگر عبادات کی طرح ضروری نہیں  کہ واجب ہونے کے لئے اس میں  قصد و جوب کیا جائے او رمستحب ہونے میں  قصد استحباب کیا جائے اگر چہ مستحب اعتکاف کے تیسرے دن کا اعتکاف واجب ہوجاتا ہے اور بہتر ہے کہ آغاز نیّت ہی میں  تیسرے دن کے واجب ہونے کو ملحوظ نظر رکھے بلکہ تیسرے دن تجدید نیّت کرے اور آغاز اعتکاف میں  نیّت کا وقت پہلے دن کے طلوع فجر کا آغاز ہے یعنی اس وقت سے نیّت کی تاخیر جائز نہیں  لیکن یہ جائز ہے کہ اعتکاف اوّل شب سے یا رات کے دوران میں  کسی وقت شروع کردیا جائے بلکہ احتیاط یہ ہے کہ پہلی رات کو بھی اعتکاف میں  شامل کرے اور اوّل شب سے نیّت کرے۔

 

تحریر الوسیلہ، ج1، ص 337

ای میل کریں