اعتکاف سے کیا مراد ہے؟

اعتکاف سے کیا مراد ہے؟

اعتکاف عبارت ہے مسجد میں عبادت خدا کی نیّت سے ٹھہرنے

سوال: اعتکاف سے کیا مراد ہے؟

جواب: اعتکاف عبارت ہے مسجد میں  عبادت خدا کی نیّت سے ٹھہرنے اور ضروری نہیں  کہ مسجد میں  ٹھہرنے کی عبادت کے علاوہ کسی اور عبادت کی بھی ساتھ نیّت کی جائے اگر چہ یہ احتیاط مستحب ہے۔ شریعت اسلام کی نظر میں  اعتکاف ذاتی طور پر مستحب ہے البتّہ کبھی نذر، عہد، قسم یا اجارہ و غیرہ کی وجہ سے واجب ہوجاتا ہے اور جس عرصے میں  بھی روزہ رکھنا صحیح ہو اس دوران میں  اعتکاف بھی صحیح ہے لیکن اس کی سب سے زیادہ فضیلت ماہ رمضان میں  ہے اور ماہ رمضان میں  بھی زیادہ فضیلت آخری عشر کی ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 337

 

ای میل کریں