سوال: حاملہ عورت اور دودھ پلانے والی عورت کس وقت قضائے روزه رکھ سکتی ہیں؟
جواب: حاملہ عورت اور دودھ پلانے والی عورت عذر برطرف ہوجانے کے بعد قضاء روزے رکھے اسی طرح احتیاط واجب ہے کہ دو پہلے مذکورہ شخص (بوڑھے اور تشنگی کی بیماری والے) اگر بعدازاں رکھ سکتے ہوں تو قضاء بجالائیں۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 327