ملکی میں سیاسی عہدوں کے بارے میں امام خمینی(رح) کیا فرماتے ہیں؟
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ اسلامی حکومت میں سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ اپنے عہدوں کی وجہ سے مغرور نہ ہوں اسلام میں سب برابر ہیں کسی کو برتری نہیں ہے صہیونیزم نظام میں لوگ اپنے عہدوں کا غلط فائدہ اُٹھا کر عام آدمی پر ظلم کر رہے تھے انہوں نے اپنی طاقت کا غلط استعمال کیا تھا وہ اپنی طاقت سے لوگوں پر حکومت کرنا چاہتے تھے اسی لئے وہ لوگوں کے دلوں پر حکومت نہیں کر سکے اور جب ان کے ظلم کی انتہا ہوئی تو لوگوں نے ان کے خلاف قیام کیا اور ان کا تختہ الٹ دیا اگر ہمیں کامیاب ہونا ہے تو ہمیں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ کی طرح لوگوں کے ساتھ سلوک کرنا ہوگا حضرت محمد (ص) نے لوگوں کے درمیان رہ کر ان کی محبت حاصل کی جب کوئی باہر سے مسجد میں داخل ہوتا تھا تو وہ پہچان نہیں سکتا تھا کہ ان میں سے پیغمبر کون ہے اور صحابی کون ہے لہذا باہر سے آنے والے اجنبی کو پوچھنا پڑتا تھا کہ آپ میں سے پیغمبر کون ہے اور صحابی کون ہے