روزه

کیا ماہ رمضان میں اختیاری طور پر مسافرت کرنا جائز ہے؟

مگر یہ کہ سفر حج یا عمرہ کے لئے ہو

سوال: کیا ماہ رمضان میں  اختیاری طور پر مسافرت کرنا جائز ہے؟

جواب: صحیح تر قول کی بناء پر ماہ رمضان میں  اختیاری طور پر مسافرت جائز ہے اگر چہ روزے سے بچنے کے لئے ہی کیوں  نہ ہو لیکن ماہ رمضان کے تئیس دن گزرنے سے پہلے سفر کرنا مکروہ ہے مگر یہ کہ سفر حج یا عمرہ کے لئے ہو، یا ایسے مال کے لئے ہو کہ ڈر ہو کہ تلف ہوجائے گا یا کسی ایسے بھائی کے لئے جس کے بارے میں  خوف ہو کہ ہلاک ہوجائے گا۔ البتّہ اگر غیر ماہ رمضان کا معین واجب روزہ ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اختیاری طور پر سفر نہ کرے۔ اسی طرح سفر میں  ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ ممکن ہو تو اس کی ادائیگی کے لئے (دس دن کے) قیام کا ارادہ کرے البتّہ نذر معین میں  بناء بر اقویٰ سفر کرنا جائز ہے اور اگر سفر میں  ہو تو اقامتکا ارادہ واجب نہیں۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 326

ای میل کریں