سوال: اگر کوئی شخص ماہ رمضان کے تینوں کفاروں میں سے کوئی بھی ادا نہ کرسکتا ہو تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟
جواب: اگر کوئی شخص ماہ رمضان کے تینوں کفاروں میں سے کوئی بھی ادا نہ کرسکتا ہو تو جس قدر بھی صدقہ اداکرسکے ادا کرے اور اگر صدقہ بھی نہ دے سکے تو پھر چاہئے کہ استغفار کرے اگر چہ ایک ہی مرتبہ ہواور احتیاط یہ ہے کہ اگر استغفار کے بعد وہ کفارہ ادا کرنے کے قابل ہوجائے تو ادا کرے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 321