امام خمینی نے عالم اسلام کو کس بات کی تاکید کی تھی؟
اسلامی تحریک کے رہنما نے عالم اسلام سے کو ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارگی قائم کرنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ مومنین ایک دوسرے کے بھائی جس طرح آپ اپنے بھائی کے درد کو محسوس کرتے ہیں اسی طرح اسلامی ممالک کو ایک دوسرے کا درد سمجھنا چاہیے یہ مسلمان جو اس وقت ظلم کا شکار ہو رہے ہیں یہ بھی ہمارے بھائی ہیں ہمیں فلسطین کے مسلمانوں کے درد کا احساس کرتے ہوئے ان کی مدد کرنی چاہیے اور اس کام کی اسلام نے بہت زیادہ تاکید کی ہے انہوں نے فرمایا کہ عالم اسلام کی سب سے بڑی طاقت اس کا اتحاد ہے اگر اسلامی ملک متحد ہو جائیں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔