خرم شہر کی فتح کے بارے میں امام خمینی کیا فرماتے ہیں؟

خرم شہر کی فتح کے بارے میں امام خمینی کیا فرماتے ہیں؟

امام خمینی رحمہ اللہ علیہ خرم شہر کی فتح اور کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں

خرم شہر کی فتح کے بارے میں امام خمینی کیا فرماتے ہیں؟

امام خمینی رحمہ اللہ علیہ خرم شہر کی فتح اور کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ میدان جنگ میں سب نے تجربہ حاصل کیا ہے کہ ایمان اور معنویت کامیابیوں میں کتنے مؤثر ثابت ہوتے ہیں دفاع مقدس میں جن ظالموں و ستمگروں نے تین دن میں خوزستان اور تہران کو فتح کرنے کا وعدہ دے رکھا تھا وہ خود موت اور ہلاکت کے دلدل میں غرق ہو گئے۔ امام خمینی رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یہ حقیقت ہے کہ ہماری فوج اور ہماری دوسری طاقتیں مظلومانہ انداز میں ذرائع اور وسائل کی نہایت کمی کے باوجود جنگ میں حاضر ہوئیں اور دشمنوں کے خلاف انہیں کامیابی حاصل ہوئی۔ خداوندمتعال کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے اسلامی اور فداکار سپاہیوں کو اپنی خاص عنایت سے نوازا اور ان کی حمایت کی اور اس کے نتیجہ میں ہمیں بہت بڑی کامیابی نصیب ہوئی۔

ای میل کریں