روزه

اگر کوئی شخص ماه رمضان میں دن کے دوران میں محتلم ہوجائے تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟

وہ غسل جنابت سے پہلے پیشاب کرنے کے ذریعے سے یا کھینچنے سے استبراء کرسکتا ہے

سوال: اگر کوئی شخص ماه رمضان میں دن کے دوران میں محتلم ہوجائے تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟

جواب: اگر کوئی شخص دن کے دوران میں محتلم ہوجائے تو وہ غسل جنابت سے پہلے پیشاب کرنے کے ذریعے سے یا کھینچنے سے استبراء کرسکتا ہے اگر چہ اسے علم ہو کہ اس طرح سے آلہ تناسل میں  موجود باقی ماندہ منی باہر نکل آئے گی لیکن غسل کے بعد اگر یہ علم ہو کہ (منی نکل آئے گی اور) وہ پھر سے مجنب ہوجائے گا تو احتیاط واجب کی بناء پر استبراء نہیں  کرنا چاہئے۔ بلکہ وجوب ترک قوّت سے خالی نہیں  ہے اگر انزال کے بعد منی نکلنے سے پہلے انسان نیند سے جا گ اٹھے تو اسے روکنا واجب نہیں  خاص طور پر اگر اسے روکنا ضرر اور حرج کا باعث ہو۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 311

ای میل کریں