روزه

مبطلات روزہ میں، استمناء کا معیار کیا ہے؟

چھونا، چومنا، رانوں میں داخل کرنا اور اسی طرح کا کوئی اور ایسا کام کرنا کہ جس کا مقصد منی نکالنا ہو، روزے کو باطل کردیتا ہے

سوال: مبطلات روزہ میں، استمناء کا معیار کیا ہے؟

جواب: چھونا، چومنا، رانوں  میں  داخل کرنا اور اسی طرح کا کوئی اور ایسا کام کرنا کہ جس کا مقصد منی نکالنا ہو، روزے کو باطل کردیتا ہے بلکہ اگر منی نکالنے کا ارادہ بھی نہ ہو لیکن ایسا کام کرے کہ جس سے عام طور پر اس کی منی نکل آتی ہے تو بھی اس کا روزہ باطل ہوجائے گا، مگر کسی ایسے کام کے انجام دئیے بغیر کہ جو منی کے نکلنے کا باعث ہوتا ہو بلکہ کسی ایسے کام کے بھی انجام دیئے بغیر کہ جس کے باعث عام طور پر اس کی منی نکل آتی ہو، بغیر ارادے کے اس کی منی نکل آئے تو اس کا روزہ باطل نہ ہوگا۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 311

ای میل کریں